کے سی آر پر پاکستانیوں جیسا مظاہرہ کرنے کا الزام، چیف منسٹرریونت ریڈی

   

مرکز میں انڈیا اتحاد کامیاب ہوگا، تلنگانہ میں کانگریس 12 حلقوں پر کامیابی یقینی

حیدرآباد ۔ یکم ؍ جون (سیاست نیوز) چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے بی آر ایس کے سربراہ کے سی آر کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں تلنگانہ یوم تاسیس کے 10 سالہ سرکاری تقریب میں مدعو کرنے پر جشن میں شرکت کرنے سے انکار کرتے ہوئے پاکستانیوں جیسا مظاہرہ کررہے ہیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ کانگریس کی قائد سونیا گاندھی کو مدعو کیا گیا تھا تاہم ان کی صحت ناساز ہے پھر بھی توقع کی جارہی ہے کہ وہ شرکت کریں گی۔ اگر شرکت نہ کرسکے تو کم از کم تلنگانہ عوام کو اپنا پیغام روانہ کریں گی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ انتخابی ضوابط اخلاق کے پیش نظر انہیں یادگار شہیداں تلنگانہ کے پاس جانا بھی ہے تو الیکشن کمیشن سے اجازت حاصل کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہ سابق وزیر کے ٹی آر روزانہ کوئی نہ کوئی بات کرتے ہوئے مجاہدین کی توہین کرتے ہوئے اشتعال انگیزی پیدا کررہے ہیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ کے ٹی آر کو برقی شاک دینے کی ضرورت ہے۔ ہریش راؤ کے چلر کاموں کی وجہ سے برقی کٹوتی ہورہی ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ سب اسٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے وہ لاک بک کا معائنہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ بی آر ایس کے دورحکومت میں برقی کٹوتی نہ ہونے کانگریس کے دورحکومت میں برقی کٹوتی ہونے کا تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ریاست میں تخم کی کوئی قلت نہیں ہے۔ صرف برانڈ بیج ہونے کسان مطالبہ کررہے ہیں۔ جب بیج نہ ہونے پر قطاروں میں کھڑے ہونے سے کیا فائدہ چیف منسٹر نے استفسار کیا۔ انہوں نے کہا کہ 15 اگست تک کسانوں کے قرض معاف کردیئے جائیں گے۔ مجاہدین کے معاملے میں خصوصی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ان سے انصاف کیا جائے گا۔ جہدکاروں کو فائدہ پہنچانے کیلئے پولیس اسٹیشن سے تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ ارکان اسمبلی کی کانگریس میں شمولیت ہمیشہ جاری رہنے والا عمل ہے۔ ریاست تلنگانہ کو منشیات سے پاک بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ چیف منسٹر کے سی آر نے کہا کہ ان کے دورحکومت میں تلنگانہ کی تشکیل کا 10 سالہ جشن زندگی بھر یادگار رہنے والا اعزاز ہے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ ان کی کانگریس صدارت کی میعاد مکمل ہورہی ہے۔ کانگریس کے اہم قائد کو صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نامزد کیا جائے گا۔ مرکز میں کانگریس کی حکومت تشکیل پائے گی۔ تلنگانہ میں کانگریس پارٹی 9 تا 12 لوک سبھا حلقوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔ توقع کے مطابق نتائج برآمد نہ ہونے پر وہ مزید 2 گھنٹے زیادہ کام کرنے کا اعلان کیا ہے۔2