کے سی آر پر 9 سالہ دور میں عوام کی توقعات کو پورانہ کرنے کا الزام

   

حصول اقتدار پر گیس سلنڈر 500 روپے کرنے کا اعلان، جڑچرلہ میں جلسہ سے ہماچل سی ایم سکھبندر سنگھ، ریونت ریڈی کا خطاب

جڑچرلہ ۔ 26 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس پارٹی کی جانب سے جڑچرلہ بی آر آر ڈگری کالج گراؤنڈ سگنل گڈہ میں عظیم الشان پیمانے پر جلسہ پیپلس مارچ جو سی ایل پی قائد ملوبھٹی وکرامارکا کی پدیاترا جو 800 کیلو میٹر کی تکمیل پر جڑچرلہ میں بھاری پیمانے پر جلسہ عام کو رکھاگیا۔ ہماچل پردیش چیف منسٹر سکھبیندر سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بی آر ایس کا نو سالہ دور عوام کی امیدوں کو پورا نہ کرسکا۔ تلنگانہ میں ملوبھٹی وکرامارکا و ریونت ریڈی عوام کے مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔ تلنگانہ عوام سے اُن کی تائید کرتے ہوئے کانگریس کو مضبوط کرنے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر ریونت ریڈی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کے سی آر محبوب نگر کے عوام کا احسان نہیں چکا سکتے کیونکہ محبوب نگر کے عوام نے تم کو کامیاب کرتے ہوئے ایم پی بنایا۔ تلنگانہ پی سی سی صدر نے مزید کہا کہ مشترکہ ضلع محبوب نگر کے نوجوانان اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے نوکری نہیں ملنے کی وجہ حیدرآباد میں آٹو و دیگر چھوٹے کام کرنے پر مجبور ہیں تلنگانہ قائم ہونے کے بعد یہاں کی عوام کی امیدیں وابستہ تھیں جو پورا نہیں ہونے پر اب مجبور ہیں کہ آنے والے انتخابات میں بدلاؤ چاہتے ہیں۔ جڑچرلہ ایم ایل اے ڈاکٹر سی لکشما ریڈی پر تنقید کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ تین مرتبہ ایم ایل اے و ایک مرتبہ منسٹر بننے کے باوجود جڑچرلہ ترقی سے محروم ہے۔ جڑچرلہ ایم ایل اے صرف اور صرف ریئل اسٹیٹ کے کاروبار میں مصروف ہیں۔ یہاں کے عوام کے مسائل جوں کا توں برقرار ہیں۔ پھر دوبارہ ضلع محبوب نگر کے 14 حلقوں سے کانگریس کامیاب ہوتی ہے تو یہاں کے تمام ضروری مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا۔ اس موقع پر ملوبھٹی وکرامارکا نے اپنے خطاب میں کہا کہ کانگریس کی حکومت آنے پر دھرنی پورٹل کو برخواست کیا جائے گا۔ محبوب نگر ضلع میں کانگریس کے دور میں جورالا پراجکٹ کلواکرتی، نٹیم پاڈ، بھیما، کوئل ساگر و دیگر پراجکٹ کو قائم کیا گیا و دیگر پالمور سنگاریڈی پراجکٹ کانگریس کو کامیاب کرنے پر دوبارہ کام کا آغاز کیا جائے گا۔ کانگریس کی کامیابی پر غریبوں کے لئے راشن سے چاول کے علاوہ تمام ضروری 9 اشیاء کو دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کانگریس کی سرکار بنتی ہے تو 500 روپے فی سلینڈر دیا جائے گا۔ انہوں نے وعدہ کیا اس کے علاوہ اس موقع پر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی اور انرودھ ریڈی، مدھو سدھن ریڈی، پونالا لکشمیا، ہنمنت راؤ ایم ایل سی، جیون ریڈی سابقہ منسٹر، جناردھن ریڈی یوتھ کانگریس صدر تلنگانہ شواسینا ریڈی این ایس یو آئی صدر بلموری وینکٹ، اے آئی سی سی سکریٹری چنا ریڈی، سمپت کمار، ومشی چند ریڈی پی سی سی، ورکنگ صدر انجن کمار یادو، مہیش گوڈ سابقہ ایم ایل اے و ایم پی ڈاکٹر ملو روی، عبداللہ کنول، سنجو مدیراج، ڈاکٹر ومشی کرشنا، پربھاکر ریڈی، راجندر پرساد یادو، ہرش وردھن ریڈی، غوث ربانی، مکتھل پرشانت کمار ریڈی، کونڈا پرشانت ریڈی، اشوک یادو، نیا نددم سید منہاج الدین و دیگر موجود تھے۔