حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : اس بات کی خبریں عام ہیں کہ کے چندر شیکھر راؤ اگست کے پہلے ہفتے میں اپنی کابینہ میں توسیع دیں گے توقع ہے کہ کابینہ میں کے ٹی آر کے علاوہ ہریش راؤ اور سبیتا اندرا ریڈی کے نام آرہے ہیں اس کے ساتھ ہی ساتھ توقع ہے کہ اس بار لکشما ریڈی کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا ۔ اگر سبیتا اندرا ریڈی ریاستی کابینہ میں شامل ہوجاتی ہیں تو انہیں تلنگانہ کی پہلی خاتون وزیر ہونے کا اعزاز حاصل ہوجائے گا ۔۔
