کے سی آر کا آج شہیدان تلنگانہ کو خراج عقیدت

   

حیدرآباد۔/16 جنوری، ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ جمعرات کو اسمبلی میں بحیثیت رکن حلف لینے سے قبل گن پارک پر شہیدان تلنگانہ کو خراج عقیدت ادا کریں گے۔ اس موقع پر ٹی آر ایس کے تما م منتخب ارکان اسمبلی بھی چیف منسٹر کے ساتھ رہیں گے۔ بعد ازاں وہ ( کے سی آر ) 11-05 بجے دن اسمبلی پہنچ کر کارروائی میں حصہ لیں گے جس میں ارکان کی حلف برداری کے بعداسپیکر کا انتخاب عمل میں آئے گا۔