بی آر ایس کا دس سالہ دور اقتدار جھوٹ پر مبنی، شاد نگر میں رکن اسمبلی وی شنکر کی پریس کانفرنس
شادنگر 29 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شادنگر ایم ایل اے ویرلاپلی شنکرایم ایل اے کیمپ آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے شدید تنقید کی اور انہوں نے کہا کہ کے سی آر کے سابقہ دس سالہ دورے اقتدار جھوٹ پر مبنی اقتدار رہا۔ اور سو سے زائد گیارنٹی فراڈ پر مبنی قرار دیا۔ کے سی آر اور ان کا بیٹا کے ٹی آر راجا .. ان کی بیٹی کویتا شراب کوئین جیسے الفاظوں سے تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایم ایل اے شنکر نے کہا کہ کے سی آر ورنگل سبھا پوری طرح ناکام رہی۔ کے سی آر کے افراد خاندان کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے ٹی آر ڈرگس راجا اور بیٹی ، کویتا شراب رانی ، انہوں نے الزام لگایا کہ کے سی آر نے 14 ماہ کے بعد ایک بڑے پیمانے پر عوامی جلسہ منعقد کرتے ہوئے اپنے بیٹے کی سیاست کو آگے بڑھانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے سابقہ دورے اقتدار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ کو اپنے دور اقتدار میں پورے قرض میں مبتلا کر رکھا۔ کے سی آر کو ریاست کے بارے میں گفتگو کرنے کا کسی بھی طرح کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔ کے سی آر کو کانگریس نے اضافہ بجٹ کی ریاست حوالے کی تھی۔ اقتدار میں آنے سے قبل ریاست کا چیف منسٹر دلت کو بنانے کا وعدہ کیا تھا۔کئی ایک گارنٹیاں پوری نہیں ہوئی صرف اور صرف اپنے دور اقتدار میں عوام کو دھوکے میں ہی رکھا۔ انہوں نے مستقبل کے منصوبوں پر ایوان سے بھی دوری اختیار کیے ہوئے ہیں۔ کے سی آر کو عوامی مسائل سے کسی بھی طرح کی کوئی دلچسپی نہ دور اقتدار میں تھی نہ اب ہے۔ وزیر اعلی ریونت ریڈی کے ذریعہ ریاست ترقیاتی فلاح و بہبود کے ثمرات سے عوام بھرپور استفادہ کر رہی ہے۔ ویرلاپلی شنکر نے کہا کانگریس پارٹی ایک عوامی پارٹی ہے۔ اور عوام سے کیے گئے ایک ایک وعدے کو پورا کرتے ہوئے ریاست کو ترقی سمت گامزن کر رہی ہے۔ لکشمی دیوی پلی تعمیر کا منصوبہ دس سالوں تک نہیں کیا گیا۔ سوائے اس کے کہ وہ اپنے اثاثوں کو بڑھانے کے لئے خاندان کے افراد کے کاروبار میں اضافہ کرنے کے کچھ نہیں کیا۔ اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی وائس چیئرمین محمد علی خان بابر۔ سینئر رہنما کرشنا ریڈی بل راج گوڈ۔ چندرسیکھر۔ ابراہیم اگنور بسوم جنگری راوی گنگامونی ستیا اور دیگر موجود تھے۔