بہاری آئی اے ایس عہدیداروں کو اہم ذمہ داری، ریونت ریڈی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔ 2 مارچ (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کا خاندان بہار سے تلنگانہ کو منتقل ہوا ۔ کلواکنٹلہ خاندان کے سارے تار بہار سے ملتے ہیں۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے ریونت ریڈی نے کہا کہ سال 2008 میں کے سی آر نے ایک ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا تھا۔ باوجود اس کے تلنگانہ کے عوام نے کے سی آر کو دو مرتبہ اقتدار حوالے کیا ہے لیکن تلنگانہ کے عوام میں اب ڈر خوف اورغیر محفوظ ہونے کا احساس پیدا ہوگیا ہے۔ کے سی آر کا رویہ بھی شکوک و شبہات کو تقویت پہنچا رہا ہے۔ چیف سکریٹری سومیش کمار، ڈی جی پی انجنی کمار کے علاوہ رجت کمار ارویند کمار، سندیپ کمارسلطانیہ کا بہار سے تعلق ہے۔ ریاست کے اہم عہدوں پر چیف منسٹر کے سی آر نے بہاری عہدیداروں کو اہم ذمہ داری سونپی ہے۔ یہاں کے آئی اے ایس عہدیداروں کے ساتھ کے سی آر ناانصافی کررہے ہیں۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے کہا کہ دھرانی پورٹل کی خرابیوں سے اراضی تنازعات پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ابراہیم پٹنم کے فائرنگ واقعہ میں بھی بہار گینگ کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔ 20 سال قبل اس اراضی کے مالکین میں تمام نام دھرانی پورٹل میں بتائے جارہے ہیں۔ فی الحال مالکین اراضی بہت زیادہ پریشان ہیں جس کی وجہ سے نوبت فائرنگ اور قتل تک پہنچ گئی ہے۔ دھرانی پورٹل کا سہارا لیتے ہوئے نظام دور کی اراضیات کو گول مال کیا جارہا ہے۔ شہر حیدرآباد کے مضافات میں بڑے پیمانے پر اراضیات پر قبضے کئے جارہے ہیں۔ آر ڈی او آفس سے اراضیات کا ریکارڈ غائب کیا جارہا ہے۔ بہاری عہدیداروں کا سہارا لیتے ہوئے سارے تلنگانہ پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس کے لئے بہار سے تعلق رکھنے والے سیاسی حکمت عملی ساز پرشانت کشور کی خدمات سے استفادہ کیا جارہا ہے۔ ن