حیدرآباد ۔ 5 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز): تلنگانہ بی جے پی یونٹ کے ترجمان انوگولہ راکیش ریڈی نے ہفتہ کو الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے محض اپنی غلطیوں کو چھپانے کی کوشش کے طور پر نئی دہلی کا دورہ کیا ہے ۔ راکیش ریڈی نے اپنی پارٹی کے ایک اور لیڈر سدھاکر شرما کے ساتھ بی جے پی کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کے سی آر کے دورہ دہلی کا کوئی ایجنڈہ ہی نہیں تھا اور انہوں نے اپنی غلطی و رشوت ستانی کی پردہ پوشی کے لیے یہ دورہ کیا تھا ۔ تلنگانہ کی معاشی صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے بی جے پی قائدین نے کہا کہ اگر مرکز کی طرف سے فنڈز نہ دئیے جاتے تو یہ ریاستی حکومت باقی و برقرار نہ رہتی ۔ مشن کاکتیہ اور مشن بھاگیرتا ریاستی حکومت کے پراجکٹس ہیں ۔۔