کے سی آر کا پتلا نذرآتش، بی جے پی کے چار کارکن جھلس گئے

   

حیدرآباد۔24جون ( پی ٹی آئی ) ورنگل میں ایک 9ماہ کی بچی پر مبینہ جنسی زیادتی اور قتل کے خلاف احتجاج کے دوران ایک مجسمہ کو نذرآتش کرنے کی کوشش میں بی جے پی کے چار مقامی قائدین زخمی ہوگئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں ۔ پولیس نے کہا کہ بی جے پی کی ورنگل اربن یونٹ کے صدر راؤ پدما کے بشمول چار افراد زخمی ہوگئے جب بی جے پی کے ایک کارکن نے پہلے سے شعلہ پوش ایک پتلے پر پٹرول چھڑک دیا ۔ ایک بی جے پی کارکن جو 35فیصد جھلس گیا جس کو دواخانہ میں شریک کردیا گیا ہے دیگر تین معمولی زخمی ہوئے ہیں ۔ پولیس نے کہا کہ بی جے پی کارکنوں کے خلاف غفلت و لاپرواہی کے الزامات کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔