کے سی آر کبھی وزیر اعظم نہیں بن پائیں گے : کومٹ ریڈی

   

حیدرآباد 2 اپریل ( این ایس ایس ) بھونگیر حلقہ لوک سبھا سے کانگریس امیدوار کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے آج تنگا ترتی اسمبلی حلقہ میں اپنی انتخابی مہم چلائی ۔ انہوں نے حلقہ میں بائیک ریلی اور روڈ شو کا بھی اہتمام کیا ۔ رکن اسمبلی کے راجگوپال ریڈی اور سابق وزیر آر دامودر ریڈی و دوسرے شریک تھے ۔ وینکٹ ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کبھی بھی وزیر اعظم نہیں بن پائیں گے ۔ وہ صرف اپنے فارم ہاوز کے مینیجر ہی رہ جائیں گے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اگر حکومت سے ہر مسئلہ پر سوال کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔