کے سی آر کل فتح میدان پر انتخابی جلسہ سے خطاب کرینگے

   

حیدرآباد۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو مجلس بلدیہ حیدرآباد کے انتخابات کے ضمن میں ایک عظیم الشان جلسہ سے خطاب کرنے والے ہیں۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر نے اب تک مہم میں حصہ نہیں لیا ہے تاہم وہ ہفتہ 28 نومبر کو فتح میدان ( لال بہادر اسٹیڈیم ) میں ٹی آر ایس امیدواروں کے ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرینگے ۔ ٹی آر ایس کے ورکنگ صدر و ریاستی وزیر کے ٹی راما راو نے آج لال بہادر اسٹیڈیم پہونچ کر جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے عوام کی شرکت کیلئے انتظامات اور ڈائس وغیرہ کے تعلق سے معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر ریاستی وزیر ٹی سرینواس یادو اور دوسرے بھی موجود تھے ۔ ش