کے سی آر کورونا متاثر ہونے کی غلط خبر ‘ تلگو ایڈیٹر گرفتار

   

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی غلط خبرشائع کرنے پر جوبلی ہلز پولیس نے ایک تلگو روز نامہ کے ایڈیٹر اور دیگر دو ملازمین کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تلگو روزنامہ ’آداب حیدرآباد ‘نے 5 جولائی کو اپنے ای پیپر میں ’کے سی آر کو کورونا‘ کے عنوان سے ایک خبر شائع کی تھی اور یہ بتایا گیا تھا کے چیف منسٹر اس مرض سے متاثر ہو گئے ہیں ۔ اس خبر کو دیکھنے کے بعد رحمت نگرکے ایک مقامی ٹی آر ایس کارکن محمد الیاس نے تلگو روزنامہ کے خلاف جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن سے ایک شکایت درج کر وائی تھی اور اس خبر کو غلط اور بے بنیاد قرار دیا، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تعزیرات ہند کے دفعہ505(2) اور 505(b) کے تحت مقدمہ درج کر لیا تھا۔ آج صبح پولیس نے اخبار کے ایڈٹیر وینکٹیشور راو اور دیگر دو ملازمین بشمول سب ایڈیٹر اور سی ای اوکو بھی گرفتار کرلیا اور بعدازاں انہں سی آر پی سی کے دفعہ 41 کے تحت نوٹس جاری کرتے ہوئے رہا کر دیا۔