محبوب نگر ۔ یکم فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کے سی آر کو ہراساں کرنا درست نہیں ہے، جنہوں نے سماج کے تمام طبقات کو فلاح و بہبود اور ترقی کے ثمرات فراہم کیے ہیں۔کے سی آر کا فون ٹیپنگ کے معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے.ہماری حکومت نے پولیس افسران کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ہے۔ ہم دو سال بعد واپس آئیں گے،تمہارے جھوٹے مقدمات اور دھمکیوں سے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اگر آپ کے سی آر کو چھوتے ہیں تو تلنگانہ آگ میں جل جائے گا ، ہم نے لڑ کر تلنگانہ حاصل کیا۔کانگریس اور بی جے پی مل کر میونسپل الیکشن لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے ماضی میں اسمبلی انتخابات میں بھی ایسا ہی کیا تھا۔ اگر میئر بی آر ایس کو دیا گیا تو ہم محبوب نگر کو تمام شعبوں میں آگے لے جائیں گے ۔پروگرام میں سٹی الیکشن مبصرین علی مسکاٹی، ریاستی کارپوریشن کے سابق چیرمین امتیاز، لائبریری آرگنائزیشن کے سابق چیرمین راجیشور گوڈ، میونسپل کارپوریشن کے سابق چیرمین نرسمہولو، ڈی سی سی بی کے سابق وائس چیرمین وینکٹایا، مارکیٹ کمیٹی کے سابق چیرمین انجانیولو، رحمن، سینئر لیڈر گنیش، سرینواس ریڈی، نواکانتھ اور دیگر نے شرکت کی۔