کے سی آر کو سبق سکھانے عوام سے خواہش

   

کاماریڈی میں ہاتھ سے ہاتھ جوڑو پروگرام، کانگریسی قائد محمد علی شبیر کا خطاب

کاماریڈی :11؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق ریاستی وزیر و سینئر کانگریسی قائد محمد علی شبیر نے آج کاماریڈی کے موضع ریڈی پیٹ میں ہاتھ سے ہاتھ جوڑو پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے 6گیارنٹی اسکیمات کا اعلان کیا گیا ہے اور کرناٹک کے طرز پر اس کی عمل آوری کیلئے سونیا گاندھی واضح طور پر تلنگانہ میں بھی عمل کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ کے سی آر کے دور حکومت میں علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اسے بھی انحراف کردیا ۔ محمد علی شبیر نے عوام سے دریافت کیا کہ کیا ریڈی پیٹ میں کسی کو ملازمت حاصل ہوئی جس پر سبھی نے بھی ملازمت حاصل نہ ہونے کا واضح طور پر جواب دیا 9سالوں میں ایک بھی ملازمت فراہم نہیں کی گئی اگر ملازمتوں کی فراہمی کیلئے اعلامیہ جاری کیا گیا تو عدالت سے حکم التواء حاصل ہوتا ہے لہذا کے سی آر کو سبق سکھانے کی خواہش کی ۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ کاماریڈی حلقہ کی ترقی کو گذشتہ چند سالوں سے فراموش کردیا گیا جس کی وجہ سے دیہی ترقی ٹھپ ہوگئی ہے بی آرایس پارٹی کے قائدین اور کارکنوں کو ہی اسکیمات سے مستفید کیا جارہا ہے اور اس بارے میں پوچھا گیا تو ان کے اوپر حملہ کئے جارہے ہیں کاماریڈی میں بی آرایس قائدین کی من مانیوں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں آئندہ عوام سبق سکھائے گی اس موقع پر صدر کانگریس کے سرینواس رائو کے علاوہ دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔