کے سی آر کو نئی دہلی میں دھرنا کرنے کانگریس رکن پارلیمنٹ وینکٹ ریڈی کا چیالنج

   

حیدرآباد۔/17 نومبر، ( سیاست نیوز) کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس اور بی جے پی کے ٹکراؤ کے نتیجہ میں تلنگانہ کے کسان نقصانات کا سامنا کررہے ہیں۔ رکن پارلیمنٹ نے آج سوریا پیٹ ضلع کے آئی کے پی سنٹر کا دورہ کیا اور کسانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے دھان کی خریدی اور دیگر مسائل پر ضلع کلکٹر سے فون پر بات چیت کی۔ وینکٹ ریڈی نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کسانوں سے ہمدردی کا جھوٹا ڈرامہ کررہے ہیں۔ چیف منسٹر کو کسانوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔ اگر چیف منسٹر واقعی سنجیدہ ہیں تو انہیں حیدرآباد کے بجائے نئی دہلی میں دھرنا منظم کرنا چاہیئے۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں کسانوں کے مسائل پر غیر سنجیدہ ہیں اور دونوں کے موقف میں یکسانیت نہیں ہے۔ وزیر اعظم اور بی جے پی کے خلاف اظہار خیال کرنے والے چیف منسٹر نئی دہلی میں دھرنا کرنے کی جرأت دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مسائل پر چیف منسٹر کو فوری ضلع کلکٹرس کے ساتھ اجلاس طلب کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کسانوں کے حق میں جدوجہد جاری رکھے گی۔ر