کے سی آر کیخلاف کانگریس کی ہائی کورٹ میں درخواست

   

حیدرآباد۔/15 نومبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے سی آر کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے کارروائی کی ہدایت دینے کیلئے این ایس یو آئی کے صدر بی وینکٹ نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست گذار نے کہا کہ کے سی آر کی تقاریر اور مخالف کانگریس ریمارکس کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ کے پربھاکر ریڈی پر حملہ کے بعد کے سی آر نے کانگریس کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے بی آر ایس کارکنوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی ہے۔ پی وینکٹ کی درخواست پر کل ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔