کے سی آر کی آج سالگرہ ، تلنگانہ بھون میں تقریب

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : بی آر ایس قائدین کی جانب سے پارٹی صدر کے چندر شیکھر راؤ کی سالگرہ تقریب 17 فروری کو تلنگانہ بھون میں شاندار انداز میں منائی جائے گی ۔ اس کا اعلان ٹی سرینواس یادو رکن اسمبلی نے کل پارٹی ہیڈ کوارٹرس پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ سرینواس یادو نے سابق چیف منسٹر کو ایک ویژنری لیڈر قرار دیا اور ان کی جانب سے شروع کی گئی فلاحی اسکیمات کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر مندروں ، چرچس اور مساجد میں خصوصی پوجا ، پرئیرس اور دعا کا اہتمام کیا جائے گا ۔ بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ اصل پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔۔ A