حیدرآباد : کانگریس لیڈر وجئے شانتی نے مبینہ طور پر ٹی آر ایس پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس بی جے پی کو فائدہ پہنچا رہی ہے ۔ وجئے شانتی ٹی آر ایس کے ورکنگ لیڈر کے ٹی راماراؤ کے جواب میں یہ بات کہی ۔ واضح رہے کہ کے ٹی آر نے کہا تھا کہ ریاست تلنگانہ وزارت عظمیٰ کے عہدہ کیلئے نریندرمودی کے نام کی تائید نہیں کرے گی ۔ وجئے شانتی نے کہا کہ یہ سب ڈرامہ ہے ۔
وجئے شانتی نے اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ جاری کیا ۔جس میں انہوں نے لکھا کہ ٹی آر ایس پارٹی کے وزراء ہر انتخابات میں صرف ایک پارٹی کو نشانہ بنارہے ہیں ۔ پچھلے اسمبلی انتخابات میں انہوں نے آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ این چندرا بابونائیڈو اور ان کی پارٹی تلگودیشم کو نشانہ بنایا تھا ۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ٹی آرایس نریندرمودی کو فائدہ پہنچانے کا کام انجام دے رہی ہے ۔