کے سی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام ، کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا

   

اردو مسکن خلوت میں مشاعرہ، سابق چیف منسٹر کی خدمات کو خراج تحسین – عبدالمقیت چندا اور دوسروں کا خطاب
حیدرآباد ۔ 10 دسمبر،(پریس نوٹ) سابق چیف منسٹر تلنگانہ و صدر بی آر ایس کے چندر شیکھرراؤ کی عوامی ومختلف فلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تنظیم ادب کے زیر اہتمام بی آر ایس اقلیتی قائدین کے اشتراک سے ایک عظیم الشان مشاعرہ جناب عبدالمقیت چندا سینیئر بی آر ایس قائد کی صدارت میں اردو مسکن خلوت میں منعقد ہوا شعرا اور شاعرات نے منظوم و اثرانگیز انداز میں کے چندر شیکھر راؤ کی خدمات اور ان کے دور حکومت کی یادوں کو تازہ کیا اور کہا کہ کے سی آرکا دور حکومت ہی عوام کے لیے سنہرا دور گزرا ہے صدارتی تقریر کرتے ہوئے جناب عبدالمقیت چندا نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام کے جذبات ، جنگل، جائیدادوں اور وسائل کو جن لوگوں نے لوٹا آج وہی اپنے آپ کو تلنگانہ کا چیمپین ظاہر کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کے سی آر ہی وہ قائد ہیں انہوں نے عہدوں کو ٹھکرایا اور حقیقی معنوں میں علیحدہ ریاست تلنگانہ کے لیے جدوجہد کا آغاز کیا ۔جب کے سی آر نے گاندھیائی اصولوں پر اس تحریک کو سچے دل سے شروع کیا تو پھر ہم نے دیکھا کہ ریاست کے تلنگانہ کا قیام عمل میں آیا انہوں نے کہا کہ کانگریس خود یہ نہیں چاہتی تھی کہ ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں آئے ۔ انہوں نے قیام تلنگانہ تحریک کے دوران اپنی جان کی قربانی دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور جدوجہد پیش کرنے والوں کی خدمات کو بھرپور سلام پیش کیا- ڈاکٹر معین افروز نے جلسہ اور مشاعرے کی کاروائی چلائی جناب سردار سلیم نے کے سی آر قیادت کو عوام کے لیے ایک انمول تحفہ قرار دیا۔ انہوں نے وزیر کیٹی راما راؤ اور سابق وزیر جناب محمد محمود علی کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ کے سی آر کی اردو دوستی مسلمہ ہے” اردو زبان” کے سی آر اور عوام کے درمیان ”محبت کا پل” ہے جناب سردار سلیم نے یاد دلایا کہ ٹی ار ایس کا یہ بھی کارنامہ ہے کہ حیدراباد کے شعرا کو ایوارڈ سے نوازا گیا تھا ۔جناب سکندر معشوقی نے اپنی ابتدائی تقریر میں دکشا دیوس سے متعلق کہا کہ جناب عبدالمقیت چنداکی رہبری و رہنمائی میں 16 برس سے دکشا دیوس منایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے لیے چندر شیکھراؤ نے جو انتھک جدوجہد کی وہ تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔انہوں نے عبدالمقیت چندا کی عوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔بعد ازاں ایک شاندار مشاعرہ منعقد ہوا جناب عبدالمقیت چندا نے صدارت کی ۔ شاعر صلاح الدین نیر کے علاوہ ڈاکٹر محسن جلگانوی، جلیل نظامی،ڈاکٹر روف خیر، سیف نظامی، گوویند اکشے، ڈاکٹر معین افروز، ابراہیم خان ایاز، سعد اللہ خان سبیل، نور الدین امیر، محترمہ ارجمند بانو، ڈاکٹر صبیحہ تبسم،ڈاکٹر ممتاز سلطانہ نے کلام سنایا تمام شعراء کو ڈاکٹر عبدالمقیت چندانے مومنٹو پیش کیا اور شال پوشی کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا اس کے علاوہ علیحدہ ریاست تلنگانہ تحریک میں حصہ لینے والے مجاہدین کو جناب عبدالمقیت چندا نے تہنیت پیش کی جناب سردار سلیم نے عبدالمقیت چندا کی شال پوشی کی اور مومنٹو پیش کرتے ہوئے گلدستہ بھی پیش کیا۔