جنگاؤں میں دعوت افطار، وزیر داخلہ محمد محمود علی کا خطاب
جنگاؤں /12 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی 11نے اپریل کو جنگاؤں اسمبلی حلقہ کے مدور منڈل میں دعوت افطار و طعام کے اہتمام پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ جس کا نظم خواجہ عارف الدین سینئیر بی آر ایس قائد خیریت آباد امیدوار اسمبلی حلقہ نے کیا ۔ اس دعوت افطار میں روزہ داروں کے علاوہ برادران وطن کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ جناب محمد محمود علی وزیر داخلہ نے کہا کہ رمضان المبارک کی یہ ساعتیں ہم سے چند دن بعد رخصت ہونے والی ہیں ۔ جب سے وزیر اعلی مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اقتدار سنبھالا مسلمانوں کی ترقی و فلاح و بہبود کیلئے بیش بہا کام انجام دے رہے ہیں ۔ بالخصوص رمضان المبارک کے موقع پر غرباء میں کپڑوں کی تقسیم و افطار کا اہتمام ، رات دیر گئے شہر و اضلاع میںدوکانات کی کشادگی اور رمضان المبارک میں پولیس کا موثر انتظام کے علاوہ عید کے موقع پر عیدگاہوں میں نماز کیلئے صاف صفائی و ستھرائی پانی کا اہتمام اور دوسرے انتظام کئے جارہے ہیں جو قابل قدر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کیلئے شادی مبارک اسکیم کے تحت مدد کی جارہی ہے ۔ جس سے کئی غریب لڑکیاں سہاگ کی نعمت سے مالامال ہوئی ۔ اس کے علاوہ ریاست بھر میں مساجد کے امام و موذنین کو مشاہراہ دیا جارہا ہے ۔ ماضی کی حکومتوں میں پانی اور برقی کے معاملہ میں عوام کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن جیسے ہی وزیر اعلی نے اقتدار سنبھالا ان کی پریشانیاں دور ہوئی ۔ واضح رہے کہ رکن اسمبلی جنگاؤں متی ریڈی یادگیری ریڈی جو اس دعوت افطار میں شریک ہونے والے تھے لیکن ناگزیر وجوہات کے بناء شریک نہ ہوسکے ۔ انہوں نے رائے دہندوں سے اپیل کی کہ متی ریڈی یادگیری ریڈی ایک سرگرم کارکن کے علاوہ سیکور ا نسان و قائد ہیں ۔ جنہیں آنے والے اسمبلی انتخابات میں کامیابی سے ہمکنار کرنا یقینی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ عارف الدین دعوت افطار کا اہتمام کرکے بلا لحاظ مذہب و ملت تعلقات کو مضبوط کیا ہے ۔ ان سے میری دیرینہ وابستگی ہے ۔ جس کے بناء میں کئی مرتبہ مدور پہونچا ۔ ان کی محنت و جستجو کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعلی سے نمائندگی کروں گا کہ انہیں بہتر عہدے کیلئے نامزد کرے دعوت افطار میں مسرز نوجوان قائد خواجہ آصف الدین ، مولانا محمد مقصود احمد طاہری ، محمد صدیق ، محمد شکیل ، محمد تاج ، لال باگن ، رحمت علی ، خواجہ بدرالدین ، ذوالفقار ، جمال شریف ایڈوکیٹ ، محمد صمد ، ڈاکٹر سلطان راجہ ، محمد سلیم ، یعقوب ، محمد عظیم الدین ، محمد سلیم ، جمال ، عبدالجبار کے علاوہ دوسرے لوگ شریک تھے ۔