کے سی آر کی دستخط کردہ6 فائیلوں کی تفصیلات

   

حیدرآباد/30 اپریل ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے سی آر نے نئے سکریٹریٹ میں اپنا چیمبر سنبھالتے ہی جن 6 فائیلوں پر دستخط کی وہ تمام فلاحی اقدامات سے متعلق ہیں۔ چیف منسٹر نے دلت بندھو اسکیم پر عمل برائے 2023-24 کی فائیل پر دستخط کئے ۔ دلت بندھو اسکیم کے تحت 118 اسمبلی حلقہ جات میں 1100 استفادہ کنندگان میں امدادی رقم تقسیم کی جائیگی۔ حلقہ حضورآباد میں اسکیم پر عمل کیا جاچکا ہے۔ چیف منسٹر نے جنگلاتی اراضی کی تقسیم سے متعلق فائیل پر دستخط کئے۔ مئی سے ضلع سطح پر اس کام کا آغاز ہوگا۔ ایک لاکھ 35 ہزار استفادہ کنندگان کو 3.9 لاکھ ایکر اراضی کی ملکیت حوالے کی جائیگی۔ کے سی آر نے چیف منسٹر ریلیف فنڈ کی فائیل پر دستخط کئے۔ انہوں نے حاملہ خواتین کو تغذیہ بخش غذاؤں کی سربراہی سے متعلق کے سی آر نیوٹریشن کٹ کی فائیل پر دستخط کئے۔ اس سے ریاست میں 6.84 لاکھ حاملہ خواتین میں 13.08 لاکھ کٹس کی تقسیم کا منصوبہ ہے۔ چیف منسٹر نے پالمور لفٹ اریگیشن اسکیم کی فائیل پر بھی دستخط کئے۔ کے سی آر نے کنٹراکٹ ملازمین کو باقاعدہ بنانے کی فائیل پر پہلی دستخط کی۔ر