حیدرآباد : 29 نومبر ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کی جانب سے ’’دیکشا دیوس ‘‘ کو بڑے ہی جوش و خروش سے منایا گیا ۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہا کہ 29 نومبر 2009ء کو کے سی آر کی جانب سے منعقد کیا گیا دیکشا دیوس احتجاج تلنگانہ تحریک کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا ہے ۔ کے ٹی آر نے ایک ٹیوٹ کرتے ہوئے اُس وقت گرفتار ہوئے ان کی ایک تصویر ٹیوٹر پر شیئر کی ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ کے سی آر کے احتجاج سے ہی علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کی راہ ہموار ہوئی تھی ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ اُس دن انہیں گرفتار کرتے ہوئے ورنگل سنٹرل جیل منتقل کیا گیا تھا ۔ اُس وقت سے تلنگانہ تحریک میں کئی تبدیلیاں آئی ہیں ۔ ٹی آر ایس کا سفر تحریک سے اقتدار تک پہنچ گیا ۔ کے ٹی آر نے دیکشا دیوس کے موقع پر چیف منسٹر اور تلنگانہ عوام سے اظہار کرتے ہوئے ٹیوٹ کیا ۔ ریاستی وزیر پنچایت راج و دیہی ترقیات ای دیاکر راؤ نے کہا کہ اُس وقت کے سی آر دیکشا جلوس کا اہتمام کرتے ہوئے تلنگانہ تحریک میں شہرت پیدا کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کی یہ تحریک تاریخ کے سنہرے پنوں میں لکھی جائے گی۔ کے سی آر نے اپنی تحریک کے ذریعہ مرکزی حکومت کی گردن مڑوڑتے ہوئے علحدہ تلنگانہ ریاست حاصل کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے چندر شیکھرر اؤ کی قربانیاں ناقابل فراموش ہے ۔ ای دیاکر راؤ نے کہا کہ تحریک کے ذریعہ حاصل کردہ علحدہ تلنگانہ ریاست کو چیف منسٹر کے سی آر سنہرے ریاست میں تبدیل کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہے ہیں ۔ ن