کے سی آر کی سالگرہ پر شجرکاری کی ہدایت

   

حیدرآباد۔/13 فروری، ( این ایس ایس ) ٹی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی آر نے اپنی پارٹی کے قائدین اور کارکنوں پر زور دیا ہے کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی سالگرہ کے موقع پر تشہیر پر پیسہ ضائع نہ کریں بلکہ 17فروری کو ایک پودہ لگائیں۔ اسی دوران کے سی آر کی سالگرہ کا جشن منانے کیلئے شہر اور اضلاع میں جاری سرگرمیوں میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔ شہر کے جل وہار میں منعقدہ تقریب منائی جائے گی۔