کے سی آر کی سالگرہ پر ٹی آر ایس اور کانگریس کارکنوں میں ٹکراؤ

   

کوسگی۔ ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے جمعرات کو چیف منسٹرکے چندر شیکھر راؤ کی سالگرہ منائی گئی۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے چیف منسٹر کے خلاف ریالی نکالی جارہی تھی تب رکن اسمبلی نریندر ریڈی نے اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس کے کارکن کے مکان پر حملہ کیا تھا۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے ایک ریالی نکالی گئی جس میں رکن اسمبلی کو گرفتار کرنے کے نعرے لگائے ۔ سواجی چوک پر کانگریس پارٹی کی جانب سے دھرنا کیا گیا ۔ اس دوران ٹی آر ایس پارٹی کارکنوں نے بھی دوسری جانب سے ریالی نکالی ۔ دونوں گروپس کو دیکھتے ہوئے پولیس نے کافی جدوجہد کرتے ہوئے کانگریس کارکنوں کو پولیس اسٹیشن منتقل کیا اور ٹی آر ایس پارٹی کارکنوں نے سواجی چوک پر دھرنا دیا اور ریونت ریڈی کے خلاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی مدھو سدھن راؤ اور سرکل انسپکٹر پولیس کوسگی جناردھن اور نارائن پیٹ ڈسٹرکٹ کے سرکلس نے دونوں گروپوں کو کنٹرول کرلیا۔ اس دھرنے میں کانگریس کی جانب سے وی جئے کمار صدر کانگریس، نریندر، بی راملو، سید سلیم، فیروز ، سرینواس کے علاوہ کثیر تعداد میں پارٹی کارکن موجود تھے۔ ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے راما کرشنا ضلع لائبریری چیرمین، محمد سلیم، بھانو نائیک، بھیم ریڈی سنگل ونڈو صدر وینو گوپال کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔