سرسبز و شاداب ماحول کی فراہمی کیلئے اقدامات ، کریم نگر میں ریاستی وزیر گنگولا کملاکر کا خطاب
کریم نگر ۔بروز چہارشنبہ عزت مآب وزیر اعلی کے سی آر کے 67 ویں سالگرہ کے موقع پر گرین چیالنج ایک کروڑ پودوں کی شجرکاری پروگرام کے تحت شہر کریم نگر میں مہایوگی مانی کیشوری آشرم میں زیڈ پی صدر نشین ,مونسپل مئیر ، ایم ایل سی و کمشنر کے ہمراہ 5 ہزار پودوں کی شجرکاری کی گئی۔ اس موقع پر وزیر برائے بہبود پسماندہ طبقات وسیول سپلائی گنگولاکملاکر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست تلنگانہ کے بابائے قوم عزت مآب وزیر اعلی کلواکنٹلہ چندراشیکھر راؤ کی سالگرہ کا دن عوام کیلئے تہوار کیمانند ہے۔ تلنگانہ کی تشکیل نو کے لئے آج ہی کے دن سے کے سی آر نے بھوک ہڑتال ( نیراہارادیکشا) کا آغاز کیا تھا۔ ماحول کے تحفظ کے مقصد سے ہریتا ہارم پروگرام کو متعارف کرتے ہوئے آئندہ نسلوں کو سرسبز و شاداب ماحول کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے گئے۔ جناب کے سی آر کی حکومت تمام طبقات کے لئے خوش آئندو پرمسرت نتائج فراہم کررہی ہے۔ بچھڑے طبقات و پسماندہ طبقات کے بہبود کے لئے متعدد اسکیمات کو متعارف کرنے والے وزیر اعلی کے سی آر کی عمر درازی وصحت مند زندگی کے لئے ہم تمام دعاگوہیں۔ دیہات شہروں کی ترقی کے لئے ریاستی حکومت کوشاں ہے, کسانوں کو مفت بجلی ، رعیتو بندھو ، رعیتو بھیما کی عمل آوری کی جارہی ہے۔ اس موقع پر وزیر موصوف کے ہاتھوں رعیتو بندھو کے تحت ولّمپاڈ کے مستقر کومریا کے افراد خاندن کو 5 لاکھ ، راجاملّو کے افراد خاندان کو 5 لاکھ کے چیک فراہم کئے گئے۔
اس اجلاس میں ضلع پریشد صدر نشین وجیا , ایم ایل سی ناراداسو لکشمن مئیر سنیل راؤ ،، ڈپٹی مئیر سواروپا رانی ، مونسپل کارپوریشن کمشنر کرانتی ، ضلع زرعی عہدیدار سریدھر و دیگر نے شرکت کی۔
