کے سی آر کی سالگرہ کے موقع پر اسمبلی میں شجرکاری

   

اسپیکر اسمبلی اور کارگذار صدر نشین کونسل کی شرکت
حیدرآباد 17 فروری (سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ وقف بورڈ الحاج محمد سلیم نے چیف منسٹر کے سی آر کی سالگرہ کے موقع پر مختلف تقاریب میں شرکت کی۔ اُنھوں نے اسپیکر اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی اور کارگذار صدرنشین قانون ساز کونسل امین الحسن جعفری کے ہمراہ اسمبلی کے احاطہ میں شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ اِس موقع پر ارکان کونسل اور ٹی آر ایس قائدین موجود تھے۔ اِس موقع پر اسپیکر اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی نے کہاکہ کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ نے ہر شعبہ میں نمایاں ترقی کی ہے۔ محمد سلیم نے رکن کونسل کے کویتا اور تلنگانہ این جی اوز قائدین کے ہمراہ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں حصہ لیا۔ بڑی تعداد میں ٹی آر ایس کارکنوں نے خون کا عطیہ دیا۔ وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے چیف منسٹر کی سالگرہ کے موقع پر ایمبولنس سرویس کا افتتاح کیا۔ اِس موقع پر وزیرداخلہ محمد محمود علی اور صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم موجود تھے۔ محمد سلیم نے کہاکہ چیف منسٹر کے سی آر نے اقلیتوں کی ترقی کے لئے غیرمعمولی اقدامات کئے ہیں۔ ر