سنگاریڈی میں دینی مدرسہ کے طلبہ میں کیک اور ملبوسات کی تقسیم
سنگاریڈی ـسنگاریڈی میں وزیر اعلی کے ۔ چندرا شیکھر رائو کی 68 ویں سالگرہ کے موقع پر شیخ امجد صدر ٹائون ٹی آر ایس اقلیتی سیل سنگاریڈی کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام میں مہمان خصوصی چنتا پر بھا کر صدر ٹی آر ایس ضلع سنگاریڈی نے درگاہ حضرت فتح خان میاں مجذوب ؒ پر حاضری دیتے ہوئے چادر گل پیش کی اور کے سی آر کی سلامتی کیلئے دعاء کی ۔ بعد ازاں محلہ نعل صاحب گڈہ چوراہا پر چنتا پر بھا کر ضلع صدر ٹی آر ایس کا آتش بازی و سامع نوازی کے ذریعہ استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر ایک دینی مدرسہ کے طلباء میں شیخ امجد ضلع صدر ٹائون اقلیتی سیل ٹی آر ایس کی جانب سے ملبوسا ت کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اُسی طرح مدرسہ کے طلباء کے ہا تھوں کے سی آر کی سالگرہ کے کیک کا ٹا گیا ۔اس موقع پر بی ۔ وجئے لکشمی چیرمین بلدیہ ‘ لتا وجئیندر ریڈی وائس چیرمین بلدیہ ‘ شیخ صابر رکن بلدیہ ‘ حبیب رسول شکیل ‘ شیخ رشید ‘ مرزا امیر بیگ رکن بلدیہ ‘ یونس بیگ ‘ محمد عظیم ‘ محمد واجد ‘ بیرایا یادو ‘ بی ۔ روی ‘ وجیئندر ریڈی ‘ وینکٹ ‘ نرسمہلو ‘ کے ۔ بچی ریڈی چیرمین سی ڈی سی کے علاوہ دیگر ٹی آر ایس قائدین و کا رکنان موجود تھے ـانہوں نے کہا کہ حضرت فتح خان میاں مجذوب ؒ کے عرس شریف کی تیاریوں کیلئے ضلع کلکٹر اور چیرمین بلدیہ بی وجئے لکشمی کو بہترین انتظامات کرنے متوجہ کیا گیا ہے ۔اولڈ بس اسٹانڈ سنگاریڈی مجسمہ امبیڈ کر گلپوشی کے بعد چنتا پر بھا کر ضلع صدر ٹی آرایس نے کیک کا ٹا اور کے سی آر کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ۔بعد ازاں ٹی آرایس قائدین ہری کشن اور شیخ صابر نے چنتا پر بھا کر کا زبر دست استقبال کر تے ہوئے ایک بہت بڑا پھولوں کا ہا ر جے سی بی کے ذریعہ پہنایا ۔اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین و کا رکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔