کے سی آر کی صحت پر ہیلت بلیٹن جاری کیا جائے: ڈی اروند

   

کے سی آر کو خود افراد خاندان سے خطرہ: بنڈی سنجے
حیدرآباد۔/4 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) بی جے پی رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے سنسنی خیز ریمارک کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کو خود ان کے افراد خاندان سے خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کے سی آر کی صحت سے متعلق ہیلت بلیٹن جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ اروند نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کو کیا ہوچکا ہے اس کی پریشانی ہمیں ہے۔ چیف منسٹر کی صحت کے بارے میں جاننے کا عوام کو حق حاصل ہے۔ کے سی آر کے بعد چیف منسٹر کے عہدہ کیلئے ہریش راؤ اور کے ٹی آر میں مسابقت جاری ہے۔ ہریش راؤ کو اس بات پر الجھن ہے کہ ان سے جونیر کے ٹی آر چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ برائے نوٹ معاملہ میں ریونت ریڈی کو کے سی آر بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ آخر ریونت ریڈی سے کے سی آر کو کیا محبت ہے اس کا جواب دیا جائے۔ انہوں نے بی جے پی کے خلاف کے ٹی آر اور ہریش راؤ کے بیانات کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی میں قائدین کو خود کے سی آر بھیج رہے ہیں اور آئندہ انتخابات میں کانگریس امیدواروں کیلئے کے سی آر فنڈز فراہم کریں گے۔