’’ پاٹلی پُتر کی سرزمین پر استقبال ‘‘ کی تحریر، راستہ میں عوامی استقبال
حیدرآباد۔/31 اگسٹ، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا پٹنہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ پٹنہ ایرپورٹ سے چیف منسٹر نتیش کمار کے آفس کے راستہ میں جگہ جگہ خیرمقدمی کمانیں، بیانرس اور فلیکسی لگائے گئے تھے جس میں کے سی آر کی تصویر کے ساتھ بہار میں آمد پر استقبال کیا گیا۔ راستہ میں کے سی آر، نتیش کمار اور تیجسوی یادو کی بڑی تصاویر کے ساتھ ہورڈنگس اور بورڈز لگائے گئے تھے جن پر ’ پاٹلی پُتر کی سرزمین پر دلی خیرمقدم ‘ کی تحریر تھی۔ چیف منسٹر ایر پورٹ سے جب نتیش کمار کے دفتر جارہے تھے تو راستہ میں کئی مقامات پر عوام نے استقبال کیا۔ کورونا وباء کے دوران بہاری مزدوروں کی وطن واپسی کیلئے کے سی آر حکومت نے خصوصی انتظامات کئے تھے جس پر اظہارتشکر کرتے ہوئے عوام نے چیف منسٹر کا استقبال کیا۔ بہاری مزدوروں کی کثیر تعداد حیدرآباد اور تلنگانہ کے دیر علاقوں میں بستی ہے لہذا کے سی آر کی آمد پر ان کے گھر والوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ر