کے سی آر کے ایراویلی فارم ہاؤزپر چنڈی یاگم کا آغاز

   

ملک بھر کے 300سادھوؤںکی خصوصی پوجا، وزیر داخلہمحمود علی نے سوامی کے ہاتھوں پرساد حاصل کیا

حیدرآباد ۔21جنوری ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ گجویل میں ان کے فام ہاؤز میں پانچ روزہ مہاچنڈی یاگم کا آغاز کیا ۔ ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ شوبھا راؤ اور ان کے فرزند تارک راما راؤ اور ان کی دختر کلواکنٹلہ کویتا اور اپنے پوتا ، پوتی کے ہمراہ اپنے افراد خاندان کے ساتھ صبح 11بجے سے پوجا پاٹ کا آغآز کیا اور پانچ روزہ چنڈی یاگم یہاں پر جاری رہے گا جس میں 300 سے زائد ہندو مذہبی رہنماؤں اور ریاستی گورنر ای ایس ایل نرسمہن اور دیگر اہم شخصیتیں اس یاگم میں شرکت کریں گے ۔ پوجا کا آغاز سوامی سوروپانندا سوامی ساکن ویزاگ کے ہاتھوں ہوا اور سوامی پیتم کے ہاتھوں کے سی آڑ نے پاؤں چھوتے ہوئے ان کا آشیرواد حاصل کیا ۔ دیگر بڑے پنڈتوں سے بھی کے سی آر نے آشیرواد حاصل کیا ۔ کے سی آر جب کچھ اچھا کام کا آغاز کرتے ہیں تو اس طرح کا پوجا پاٹ کرتے ہیں ۔ سال 2018ء 23ستمبر کو میرسی مقام پر پہلی مرتبہ چنڈی یاگم کی شروعات کی تھی جس میں دیگر ریاستوں کے گورنرس اور چیف منسٹرس نے شرکت کی ۔ اب دوبارہ اسی یاگم کا آغاز کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کے سی آر اپنی یاگم کے مکمل کرنے کے بعد کابینہ میں توسیع کریں گے اور غیر کانگریسی اور غیر بی جے پی محاذ تشکیل کیلئے پھر سے مہم شروع کریں گے ۔ اس سلسلہ میں وہ دہلی روانہ ہوں گے اور وہاں کے اہم شخصیتوں سے ملاقات کر کے سیاسی تبادلہ خیالات کر کے آئندہ منعقد ہونے والے پارلیمانی الیکشن میں کامیابی کیلئے جدوجہد کریں گے ۔ واضح رہے کہ آندھراپردیش کے وائی ایس جگن موہن ریڈی سے کے سی آر نے تائید کا اعلان کردیا ہے اور بھی مزید پارٹیوں کو اپنے قریب کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں ۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ وزیر داخلہ محمد محمود علی مذکورہ یاگم میں سوامی کے ہاتھوں بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ پرساد حاصل کیا ، پوجا پاٹ میں شریک رہے اور کے سی آر کا اعتماد حاصل کرلیا ۔ اس موقع پر چیف منسٹر کے ارکان خاندان کے علاوہ پارلیمنٹ ، کونسل اور اسمبلی کے متعدد اراکین بھی موجود تھے ۔ یہ پوجا جس میں مختلف مقامات کے تقریباً 300 سنت سادھو اور پجاری حصہ لے رہے ہیں ، مجموعی طور پر عوام کی بھائی ، ترقی ، خوشحالی اور خاطرخواہ بارش اور وافر پیداوار کے لئے یہ پوجا کی جارہی ہے ۔ ان سادھوؤں ، سنتوں اور پجاریوں نے سارے ملک میں امن و سکون اور خوشحالی کیلئے بھی دعا کی ۔