کے سی آر کے خلاف تحریک مراعات ‘ڈی اروند کا اعلان

   

حیدرآباد10 فروری (سیاست نیوز) بی جے پی رکن پارلیمنٹ ڈی اروند نے پارلیمنٹ میں کے سی آر کے خلاف تحریک مراعات پیش کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ دستور کی توہین کرنے پر کے سی آر کے خلاف تحریک پیش کی جاسکتی ہے۔ نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اروند نے کہا کہ دستور بدلنے کا مطالبہ کرکے کے سی آر نے دستور کے معمار ڈاکٹر امبیڈکر اور قومی قائدین کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دستور پر حلف لینے والے کے سی آر کو مطالبہ سے قبل استعفیٰ دینا چاہئے ۔ جس دستور پر حلف لیا گیا، اس کی مخالفت قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ٹی آر ایس کا موقف کمزور ہوچکا ہے ۔ بی جے پی کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر وزیراعظم اور مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ڈی اروند کے پارلیمانی حلقہ کے ٹی آر ایس اور کانگریس قائدین نے آج بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ ر