کے سی آر کے غلط فیصلوں سےریاست مقروض: جیون ریڈی

   

جگتیال۔/15جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس پارٹی سینئر قائد و رکن قانون ساز کونسل ٹی جیون ریڈی نے جگتیال کے اندرا بھون میں منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے چیف منسٹر کو تنقیدکا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ سی آر کے تین غلط فیصلے کالیشورم پراجیکٹ، مشن بھگیرتا اور یادادری پاور پلانٹ نے تلنگانہ ریاست کو 2 لاکھ کروڑ کا مقروض کردیا۔ کالیشورم پراجیکٹ کو 1.20 لاکھ کروڑ اور مشن بھگیرتا کو 40ہزار کروڑ اور یادادری پاور پلانٹ پراجیکٹ کو 40 ہزار کروڑ سے ریاست کو دو لاکھ کروڑ مقروض کردیا۔ مشن بھگیرتا سے عوام کو خالص پینے کا پانی کی سربراہی نہیں ہورہی ہے۔ ریاستی وزیر کپلہ ایشور کے حلقے میں چار دن سے مشن بھگیرتا کے پانی کی عدم سربراہی ہے، اس کے ذمہ دار کون ہیں ؟۔