کے سی آر ہاسپٹل سے ڈسچارج دو دن میں عوام سے رجوع ہونے کا امکان

   

حیدرآباد۔ 5 جولائی (سیاست نیوز) بی آر ایس کے سربراہ سابق چیف منسٹر کے سی آر یشودا ہاسپٹل سے ڈسچارج ہوکر حیدرآباد کے نندی نگر میں واقع اپنے قیام گاہ کو پہنچ گئے۔ روٹین ہیلت چیک اپ کیلئے 3 جولائی کو کے سی آر یشودھا ہاسپٹل میں شریک ہوئے تھے۔ بلڈ، شوگر، سوڈیم لیولس کی مانیٹرینگ کے لئے انہیں ایک دن ہاسپٹل میں رکھا گیا۔ صحت مستحکم ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے مختلف ٹسٹ کرانے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دی۔ بی آر ایس پارٹی کے قائدین نے بتایا کہ کے سی آر پوری طرح صحتمند ہیں اور بہت جلد میڈیا کے سامنے رجوع ہوں گے۔ آندھرا پردیش کے بنکاچرلا پراجکٹ کے علاوہ تلنگانہ میں پانی کے ساتھ ہونے والی ناانصافی آبپاشی پراجکٹس، کسانوں کے مسائل، یوریا کی قلت کے علاوہ دیگر عوامی مسائل پر ردعمل کا اظہار کریں گے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ایک پریس کانفرنس کے انعقاد کرتے ہوئے بنکاچرلا پراجکٹ کیلئے سابق بی آر ایس حکومت کو ذمہ دار قرار دیا تھا۔
اور اسمبلی میں اس پر مباحث کیلئے کے سی آر کو چیالنج کیا تھا۔ کے سی آر اس کا جواب دینے کی تیاری کررہے ہیں اور بہت جلد میڈیا کے ذریعہ وہ عوام سے رجوع ہوں گے۔ 2