بودھن واقعہ پر کمشنر پولیس کا غنڈوں جیسا مظاہرہ، بنڈی سنجے کا الزام
حیدرآباد 21 مارچ (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ بی جے پی بنڈی سنجے نے ریاست میں شرعیہ قانون نافذ کرنے کی کوشش کرنے کا چیف منسٹر کے سی آر پر الزام عائد کیا۔ مجلس اور ایک خاص طبقہ جو کہہ رہا ہے، کے سی آر اس کو عملی جامہ پہنارہے ہیں۔ شیواجی یوم پیدائش تقاریب میں رکاوٹیں، ہنومان ریالیوں کی اجازت نہ دینے، گنیش جلوس کی منظوری نہ دینا اس کا ثبوت ہے۔ بودھن میں پیش آئے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے شرعیہ قانون پر عمل کرنے کی جو کوشش کررہے ہیں بی جے پی ان کے خوابوں کو کبھی شرمندہ تعبیر ہونے نہیں دے گی۔ بنڈی سنجے نے کہاکہ بودھن کے میونسپل کونسل میں شیواجی کا مجسمہ نصب کرنے کی قرارداد منظور کرنے کے باوجود ٹی آر ایس، مجلس اور مذہبی شخصیتوں کی جانب سے رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں۔ نظام آباد کے کمشنر پولیس بازاری غنڈوں جیسا مظاہرہ کرتے ہوئے بی جے پی، بجرنگ دل کارکنوں اور ہنومان بھکتوں پر بے رحمانہ لاٹھی چارج کیا ہے۔ دوسرے عہدیدار مسئلہ کی یکسوئی کرانے کی کوشش کررہے تھے مگر کمشنر پولیس نے لاٹھی چارج کرایا ہے۔ ربر بلٹ کا استعمال کرنے کی نوبت کیوں آئی اس کی چیف منسٹر کے سی آر وضاحت کریں۔ پولیس کے رویہ کی بنڈی سنجے نے سخت مذمت کی ہے۔ سرسلہ میں بی جے پی کے 25 کارکنوں کے خلاف اقدام قتل کے جھوٹے مقدمات درج کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا۔ فوری کمشنر پولیس نظام آباد کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ ن