کے سی آر ‘ سماج کے ہر طبقہ کے حقیقی لیڈر

   

کورونا سے بچنے احتیاط پر زور ‘ مانک راؤ کی سیاست نیوز سے بات چیت
کورہیر ۔ رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ نے کل شام نمائندہ سیاست کوہیر سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ حلقہ گریجویٹ ورنگل ‘ کھمم ‘ نلگنڈہ سے پی راجیشورا ریڈی اور حیدرآباد ‘ محبوب نگر رنگاریڈی سے کامیابی ‘ ایس وانی دیوی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ریاست تلنگانہ کی عوام اچھی طرح سمجھے چکی ہے کہ ریاست تلنگانہ کی ترقی صرف وزیر اعلیٰ کے چندراشیکھر راؤ سے ممکن ہے ۔ سماج کا ہر طبقہ چیف منسٹر کو اپنی حقیقی لیڈر مانتا ہے ۔ اس وجہ سے تلنگانہ ریاست میں ہر جگہ ٹی آر ایس پارٹی اپنے کامیابی کے جھنڈے نصب کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں کورونا وائرس کا قہر معیشت کو تہس نہس کر دیا ۔ باوجود اس کے عوامی فلاحی تمام تر اسکیمات جاری رکھا گیا ہے ۔ اراکین قانون ساز کونسل کے کامیابی میں کے ٹی آر اور ٹی ہریش راؤ ریاستی وزیر مال کی حکمت عملی اور کوششوں سے کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ مانک راؤ نے مزید کہا ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ جس کی روک تمام کے لئے عوام کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے عوام سے خواہش کی ہے کہ زیادہ بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں نہ جائیں ۔ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ جائیں ‘ ہمیشہ ماسکس کا استعمال کریں ‘ سماجی دوری کو برقرار رکھیں ۔ قوت مدافعت والی اشیاء کا استعمال کریں ۔ سرد چیزوں اور ٹھنڈے پانی سے پرہیز کریں کورونا وائرس ایک خطرناک مرض ہے ۔ عوام کے تعاون کے بغیر اس کا خاتمہ ناممکن ہے ۔ حکومت تلنگانہ کورونا وائرس کے خلاف تمام احتیاطی اقدامات انجام دینے کے لئے سرگرم ہے ۔