کے سی آر ناکام چیف منسٹر، کشن ریڈی اور لکشمن کی انتخابی تقاریر

   

حیدرآباد 19 جنوری (سیاست نیوز) مرکزی مملکتی وزیرداخلہ جی کشن ریڈی اور تلنگانہ بی جے پی کے صدر ڈاکٹر لکشمن نے تلنگانہ کے بلدی حلقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ پر تنقید کی کہ وہ گزشتہ 6 برسوں میں عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ بی جے پی قائدین نے چندرشیکھر راؤ کے اس الزام کو مسترد کردیا کہ تلنگانہ کو مرکز سے زائد فنڈس نہیں مل رہے ہیں۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ تلنگانہ حکومت مرکزی فنڈس سے ہی ترقیاتی اور فلاحی اسکیمات روبہ عمل لارہی ہے۔