حیدرآباد۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو اس سال یوم آزادی کے موقع پر قلعہ گولکنڈہ کی بجائے اپنی سرکاری قیامگاہ پرگتی بھون میں رسم پرچم کشائی انجام دینگے ۔ پرچم کشائی کی رسم پرگتی بھون میں 10.30 بجے دن ادا کی جائے گی۔ کورونا کیسوں میں اضافہ کے پیش نظر چیف منسٹر نے یوم آزادی تقاریب کے پرگتی بھون ہی میں انعقاد کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیف سکریرٹی سومیش کمار نے سلسلہ میں بتایا کہ حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں ایک جی او بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ وزراء اضلاع میں رسم پرچم کشائی انجام دیں گے ۔