حیدرآباد 29 اگسٹ (سیاست نیوز) سینئر کانگریس لیڈر محمد علی شبیر نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ پر ریاست میں صحت کے شعبہ کو نظرانداز کرنے کا الزام لگایا اور کہاکہ تلنگانہ میں حفظان صحت کی سہولتیں بہت کم ہیں۔ شبیر نے ٹوئٹر پر ریمارک کیاکہ ہندوستان کی امیر ترین ریاست کی یہ حقیقت ہے کہ یہاں انفیکشن سے چار بچے فوت ہوگئے ہندوستان کے انتہائی ویلفیر اسٹیٹ میں دنیا کے بہترین شہر میں یہ سانحہ ہوا ہے۔
