سدی پیٹ ۔ 21 ؍ جولائی ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کے کل بروز پیر 22 جولائی کو اپنے آبائی وطن موضع چنتا مڈگو ضلع سدی پیٹ دورہ کر رہے ہیں جس کی سرکاری طور پر توثیق ہوگئی ہے ۔ موضع کی عوام چیف منسٹر کا شاندار پیمانے پر خیرمقدم کرنے کیلئے بے چین ہیں ۔ چنتا مڈگو میں تہوار کا ماحول دیکھا جا رہا ہے ۔ قبل ازیں چیف منسٹر کے سی آر اپنے مقام کی ترقی کے لئے 10 کروڑ روپئے منظور کرچکے ہیں ۔ ضلع کلکٹر وینکٹ رام ریڈی اور سابقہ ریاستی وزیر ہریش راؤ کی نگرانی موضع چنتا مڈکو میں سڑکیں اور دیگر تعمیراتی کام انجام دیئے گئے ہیں ۔
