کے سی آر کسانوں کے چہرے پر خوش حالی دیکھنا چاہتے ہیں

   

رکن اسمبلی چٹم رام موہن ریڈی کا سنگ بنیاد تقریب سے خطاب

آتماکور۔رکن اسمبلی مکتھل چٹم رام موہن ریڈی نے آج آتماکور منڈل میں چند ترقیاتی کام کا سنگ بنیاد رکھا جن میں جورایل، آرے پلی، مولا مولہ میں کسانوں فلاح وبہبود کے لیے کسان بلڈینگ (رعتیو ویدیکا) کا سنگ بنیاد رکھا گیا اس موقع پر انھوں نے کہا کہ کسانوں کے چہرے پر خوش حالی ہی دیکھنا چاہتے ہیں چیف منسٹر کے سی آر آج ہمارے کسان راج کی طرح ہیں جو فصل کی کٹواتے ہی فوراً حکومت اس کو خرید کر رقم ان کے کھاتے میں جمع کرتے ہیں کسانوں کو اناج لیکر ایجنٹ اور خریداروں کے چکر لگانے سے بچا لیا گیا ہے حکومت نے کسانوں کی فلاح وبہبود کے لیے رعیتو بھندو اسکیم ہے اور 5 لاکھ کی انشورنس پالیسی کی ہے اس طرح کا کام پچھلی حکومتوں نہیں کیا یہ کام صرف ٹی آر ایس حکومت اور چندارشیکھر راؤ کی صدارت میں ہوا۔ اس موقع پر ضلع پریشد رکن ڈاکٹر شیواء￿ راجنی، ایم پی پی بنگارو سرینواس، وائس ایم پی پی کوٹیش، تحصیلدار جے کے موہن، منڈل صدر روی کمار یادو، سرپنچ محمودہ بیگم، وائس چیرمین وج? بھاسکر ریڈی، ٹی آر ایس پارٹی قائدین محمد محمود، رام کرشنا، شیخ محسن الدین، محمد سراج احمد، وریش لنگم، کرشنا مورتی، اور دیگر موجود تھے۔ بعد اذاں آتماکور بلدیہ کے اربن نرسری کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ آتماکور ٹاؤن کو ایک ماڈل ٹاؤن میں تبدیل کرنے کی کوشش کریں اور اس میں عوام کا تعاون بھی ضروری ہے اس موقع پر انچارج کمشنر کرشنیا کونسلرس موجود تھے۔