کے سی آر کو صدرجمہوریہ ، نائب صدر اور وزیراعظم نے سالگرہ کی مبارکباد دی

,

   

آندھراپردیش، ٹاملناڈو کے چیف منسٹرس ، گورنر اور اہم شخصیتوں کی جانب سے بھی مبارکبادی کے پیامات
حیدرآباد 17 فروری (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی 68 ویں سالگرہ کے موقع پر قومی اور علاقائی قائدین کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔ ٹی آر ایس نے کے سی آر کی سالگرہ تقاریب کا مسلسل تین دن تک انعقاد عمل میں لایا اور آج ریاست بھر میں ریاستی وزراء، عوامی نمائندوں اور قائدین کی جانب سے مختلف پروگرام منعقد کئے گئے۔ کُل مذاہب دعائیہ اجتماعات کے علاوہ منادر اور درگاہوں میں دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ اولڈ ایج ہوم اور غریبوں میں ملبوسات، ضروری اشیاء اور پھل تقسیم کئے گئے۔ ریاست بھر میں کے سی آر کی سالگرہ تقاریب کے انعقاد کے لئے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی گئی تھیں۔ صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیراعظم نریندر مودی کے علاوہ ریاستی گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے کے سی آر کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے صحت اور درازی عمر کی دعا کی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر کے سی آر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُن کی طویل عمر اور صحت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ نریندر مودی نے کے سی آر سے فون پر بات کی اور سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے بھی کے سی آر کو فون کیا اور سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ٹاملناڈو کے چیف منسٹر ایم کے اسٹالن نے کے سی آر کو فون پر سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ میگا اسٹار چرنجیوی اور دیگر فلمی شخصیتوں نے ٹوئٹر پر کے سی آر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔گورنر ٹی سوندرا راجن نے چیف منسٹر کو گلدستہ روانہ کیا۔ چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس این وی رمنا نے کے سی آر کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارامن، جنا سینا کے صدر پون کلیان نے چیف منسٹر کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے تلگو میں کے سی آر کو مبارکبادی کا پیام روانہ کیا۔ اُنھوں نے درازیٔ عمر اور صحت کیلئے دعائیں دیں۔ اُنھوں نے تلگو زبان اور تہذیب کی ترقی اور فروغ کے لئے تلنگانہ حکومت کے اقدامات کی ستائش کی۔ اُنھوں نے عوامی خدمات کیلئے کے سی آر کیساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے درازیٔ عمر کی دعا کی ہے۔ ایم کے اسٹالن نے اپنے پیام میں کہاکہ کے سی آر ریاستوں کے حقوق اور علاقائی خود مختاری کے لئے مسلسل جدوجہد کررہے ہیں۔ اُنھوں نے کوآپریٹیو فیڈرلزم اور ریاستوں کے وقار کے دستور کے دائرہ میں تحفظ کے لئے متحدہ طور پر جدوجہد کا یقین دلایا۔ چیف منسٹر آندھراپردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کے سی آر کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور درازیٔ عمر اور صحت کیلئے دعا کی۔ سابق چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو نے بھی ٹوئٹر پر کے سی آر کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ متحدہ آندھراپردیش کے سابق گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے بھی کے سی آر کو مبارکباد پیش کی۔ کئی قومی اور علاقائی جماعتوں کے قائدین نے کے سی آر کو سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔چیف منسٹر کیرالا پی وجیئن ، گورنر ہریانہ بنڈارو دتاتریہ اور مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بھی مبارکباد پیش کی۔ ر