کے سی آر کے افراد خاندان واراناسی میں اہم مندروں کے درشن اور خصوصی پوجا

   


حیدرآباد۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے افراد خاندان ان دنوں اُتر پردیش کی اہم مندروں میں خصوصی پوجا میں مصروف ہیں۔ چیف منسٹر کی شریک حیات شریمتی شوبھا، رکن کونسل کویتا اور دیگر افراد خاندان گذشتہ دو دنوں سے واراناسی میں مذہبی گھاٹ اور مندر کا درشن کررہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اُتر پردیش کی اہم مندروں کے درشن کیلئے افراد خاندان واراناسی پہنچے۔ انہوں نے دو گھاٹوں کے درمیان کا فاصلہ کشتی کے ذریعہ طئے کیا۔ ایک گھاٹ پر کے سی آر کی اہلیہ نے گنگا ندی کو نذر پیش کی۔ بعد میں تاریخی سنکٹ موچن ہنومان مندر میں خصوصی پوجا کی۔ کے سی آر کے افراد خاندان نے سنکٹ موچن نامی دوسرے مندر کے بھی درشن کرتے ہوئے خصوصی پوجا کی۔ انہوں نے قیمتی کپڑے کا نذرانہ پیش کیا۔