حیدرآباد 26 جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر اور صدر ٹی آر ایس کے چندرشیکھر راؤ کے اسمبلی حلقہ گجویل کے بیس بلدی حلقوں میں ٹی آر ایس نے 13 اور آزاد امیدواروں نے 6 حلقوں میں کامیابی حاصل کی۔ کانگریس کو صرف ایک نشست حاصل ہوئی۔ چیف منسٹر کے اسمبلی حلقہ کے بلدی چناؤ میں 6 آزاد امیدواروں کی کامیابی کے سیاسی حلقوں میں کافی چرچے ہیں۔