تلنگانہ کے چار طلبہ صد فیصد نشانات کے ساتھ ملک کے 15 ٹاپرس میں شامل
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : JEE Main 2019 امتحان میں تلنگانہ کے طلبہ نے متاثر کن کامیابی حاصل کی ہے ۔ نتائج کا 19 جنوری کو اعلان کیا گیا ۔ نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی نے 8 جنوری سے 12 جنوری تک یہ امتحانات منعقد کئے ۔ پندرہ طلبہ پورے ملک میں ٹاپ رہے جنہوں نے صد فیصد نشانات حاصل کئے ۔ ان میں چار کا تعلق تلنگانہ سے ہے ۔ آندھرا پردیش کے ایک طالب علم نے بھی ٹاپ کیا ہے ۔ تلنگانہ کے اے سائی کرن ، وائی جینت ، پھنی سائی ، وشواناتھ اور بی کارتیکھا آل انڈیا ٹاپرس میں شامل ہیں ۔ آندھرا پردیش کے بی چیتن ریڈی ملک کے پندرہ ٹاپرس میں شامل ہیں ۔ دوسرا JEE Main امتحان اس سال اپریل میں منعقد ہوگا ۔ درخواستیں 8 فروری سے 7 مارچ کے درمیان داخل کی جاسکتی ہیں ۔۔