نلگنڈہ ہی میرا خاندان اور میری زندگی ہے، ہر طالب علم میں اپنا بیٹا دیکھتا ہوں، ریاستی وزیر کا اظہار خیال
نلگنڈہ۔ 3 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نلگنڈہ میونسپل کارپوریشن انتخابات کی مہم کے تحت میں ریاستی وزیرعمارات و شوارع اور سینماٹوگرافی جناب کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کانگریس پارٹی کے کارپوریٹر امیدواروں کی حمایت میں مختلف ڈیویژنوں میں بھرپور انتخابی مہم چلائی۔ انہوں نے رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ ہاتھ کے نشان کو ووٹ دے کر کانگریس امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔انتخابی مہم کے دوران نلگنڈہ کے عوام نے ہر جگہ و بلدی ڈیویژن میں ریا ستی وزیر کا شاندار استقبال کیا۔ عوام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی اور کانگریس پارٹی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ ریاستی وزیر کی مہم سے کانگریس کارکنوں میں نیا جوش و جذبہ دیکھنے کو ملا۔ریاستی وزیر نے اپنی مہم کا آغاز چرلاپلی 15ویں ڈیویژن کے امیدوار پیریکا ناگراجو اور مری گوڑہ 14ویں ڈیویژن کے امیدوار بوجا شنکرایہ کی حمایت میں چرلاپلی چوراستہ پر مہم چلائی۔ بعد ازاں انہوں نے 12ویں ڈیویژن کے امیدوار کارتک 27ویں ڈیویژن کے ستو ناگمانی شنکر 28ویں ڈیویژن کی گنڈابوئنہ پشپ لتا وینکنا 29ویں ڈیویژن کے غلام محمد شفیق 26ویں ڈیویژن کی آسیما سلطان (بشیر) اور 30ویں ڈیویژن کے مارگونی نوین گوڑ کی حمایت میں وسیع پیمانے پر انتخابی مہم چلائی۔اس موقع پر وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے نلگنڈہ کے عوام سے اپنے گہرے تعلق کو یاد کرتے ہوئے جذباتی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا‘‘پانچ مرتبہ مجھے ایم ایل اے منتخب کرنے والے نلگنڈہ کے عوام کا قرض میں کبھی ادا نہیں کر سکتا۔ نلگنڈہ ہی میرا گھر ہے نلگنڈہ ہی میری جان ہے نلگنڈہ ہی میرا خاندان اور نلگنڈہ ہی میری زندگی ہے۔ مجھے غریب عوام کے درمیان رہنا پسند ہے۔’’انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو کسی بھی مشکل میں تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہر طالب علم میں اپنے بیٹے کو دیکھتے ہیں۔ اگر طلبہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے کامیاب بنتے ہیں تو یہی ان کی سب سے بڑی خوشی ہے۔ انہوں نے ذات پات اور مذہب سے بالاتر ہو کر صرف ترقی کو مقصد بنانے اور کانگریس پارٹی کو مکمل حمایت دینے کی عوام سے اپیل کی۔اس موقع پر صدر نشین ضلع لائبریری حفیظ خان نلگنڈہ ٹاؤن کانگریس صدر گمّلہ موہن ریڈی سابق میونسپل چیئرمین بْورّی سرینواس ریڈی سابق نائب چیئرمین ابّگونی رمیش گوڑ، تِپّرثی سابق زیڈ پی ٹی سی پاشم رام ریڈی مختلف ڈیویژنوں کے کانگریس امیدواران سابق کونسلرس پارٹی قائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد میں موجود تھے۔