کے ٹی آرکا ایک ہفتہ طویل دورہ امریکہ

   

حیدرآباد ۔ 31 ۔مارچ (سیاست نیوز) بی آر ایس کے ورکنگ پریسڈنٹ کے ٹی آر ایک ہفتہ طویل دورہ پر امریکہ کیلئے روانہ ہوگئے جہاں وہ مختلف پروگرامس میں شرکت کریںگے ، ساتھ ہی عالمی سطح پر تلنگانہ کی نمائندگی کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق کے ٹی آر ا پنے اس دورہ کے دوران Columbia University کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی کولمبیا انڈیا بزنس کانفرنس 2026 میں خطاب کریں گے جس میں بین الاقوامی سرمایہ کار ، ماہرین اور کاروباری شخصیات شرکت کریں گے۔2