حیدرآباد20جون (یواین آئی)تلنگانہ کے کریم نگر کا تاریخی نشان کیبل برج افتتاح کیلئے تیار ہے ۔وزیربلدی نظم ونسق و شہری ترقی کے تارک راما راو 21جون کی شام اس کا افتتاح کریں گے جس لئے تمام انتظامات کرلیے گئے ہیں۔ اس برج کے افتتاح کے بعد اس سے جگتیال، پداپلی، عادل آباد، ورنگل اور وجئے واڑہ جانے والے افرادکوکافی سہولت ہوسکے گی۔ان کے سفر میں تقریبا سات کیلومیٹرتک کمی ہوسکے گی۔ آنے والے دنوں میں یہ کیبل برج ریور فرنٹ کریم نگر کو سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دینے میں نمایاں رول ادا کرے گا۔