فوری رویہ تبدیل کرنے کا انتباہ ، متحدہ ضلع کھمم کے پارٹی قائدین کے اجلاس سے خطاب
حیدرآباد ۔ ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آرن ے متحدہ ضلع کھمم کی نمائندگی کرنے والے تین ارکان اسمبلی کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری اپنا رویہ تبدیل کرنے اقتلافات کو فرامش کرتے ہوئے مستبل میں گریجویٹ حلقہ اور کھمم میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کیلئے متحدہ طور پر کام کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ کے ٹی آڑ نے ضلع کھمم کے ٹی آر ایس قائدین کا اجلاس طلب کیا ۔ ریاستی وزیر اجئے کمار رکن پارلیمنٹ این ناگیشور راؤ کے علاوہ جملہ 40 قائدین نے شرکت کی ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ تنظیم سے قائدین ہیں ۔ قائدین سے تنظیم نہیں ہے ۔ سیاست میں نظریاتی اختلافات عام بات ہے ۔ مگر جب پارٹی کا معاملہ آتا ہے تو پارٹی کے قائدین نظریاتی اختلافات کو فرامش کرتے ہوئے پارٹی کو کامیاب بنانے کیلئے کام کریں ۔ ہر کسی کو عہدہ ملنا ممکن نہیں ہے ۔ مگر پارٹی اپنے وفاداروں کے ساتھ کسی نہ کسی طرح انصاف کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ گریجویٹ حلقہ انتخابات اور کھمم میونسپل کارپوریشن میں ٹی آر ایس کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانا پارٹی قائدین کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس ایجنڈے پر پارٹی کے قائدین کام کریں ۔ انہوں نے انتخابات کو آسان سمجھنے کی غلطی نہ کرنے کا پارٹی قائدین کو انتباہ دیا ۔ پارٹی کے تمام سینئیر جونئیر قائدین کو اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھانے کا مشورہ دیا ۔ ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ اور ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہا کہ 2014 اور 2018 کے عام انتخابات میں ٹی آر ایس نے شاندار کامیابی حاصل کی ۔ لیکن متحدہ ضلع کھمم میں پارٹی کا موقف مایوس کن رہا ہے ۔ آئندہ اسمبلی انتخابات میں ٹی آر ایس متحدہ ضلع کھمم کے 10 اسمبلی حلقوں پر کامیاب ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بیک وقت دو اسمبلی اور لوک سبھا کے انتخابات منعقد ہونے کی تشہیر ہو رہی ہے ۔ انتخابات کبھی بھی منعقد ہوں پارٹی قائدین اس کا سامنا کرنے کیلئے ہمیشہ تیار ہے ۔