کانگریس کی مقبولیت سے بی آر ایس کو بوکھلاہٹ، ڈاکٹر بھوپت ریڈی، طاہر بن حمدان کی پریس کانفرنس
نظام آباد :17؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی نظام آباد رورل ڈاکٹر بھوپت ریڈی ، طاہر بن حمدان چیرمین تلنگانہ اُردو اکیڈیمی ، ضلع کانگریس صدر موہن ریڈی ، گڑگو گنگادھر ، سید نجیب علی ایڈوکیٹ ، سابق ڈپٹی مئیر ایم اے فہیم ، سابق معاون کارپوریٹر اشفاق احمد پاپا خان و دیگر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس حکومت کے قیام کے بعد عوام کو 6 ماہ کے اندر انتخابات کے موقع پر کئے گئے اعلانات پر عمل آوری کی جارہی ہے اسے دیکھ کر کے ٹی آر، ہریش رائو غلط بیانی کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ کسانوں کو قرضہ جات کی معافی پر جی او جاری کیا گیا اور 2لاکھ روپئے تک کے قرضہ جات معاف کئے گئے سال 12؍ ڈسمبر 2019 ء سے 9؍ ڈسمبر 2023 ء تک 5 سال میں قرض حاصل کرنے والے ہر کسان کے قرض کو معاف کیا گیا ۔ پہلے مرحلہ میں ایک لاکھ روپئے ، دوسرے مرحلہ میں دیڑھ لاکھ روپئے ، تیسرے مرحلہ میں 2لاکھ روپئے معاف کئے گئے ۔ ان قائدین نے کہا کہ کوئی بھی حکومت ابھی تک اس طرح کے قرضہ جات کسانوں کیلئے معاف نہیں کی کانگریس حکومت اپنے قیام کے بعد شفاف طور پر قرضہ جات کی معافی کیلئے کئی پر بھی کوئی دھاندلی نہیں کی گئی ۔ خصوصی طور پر اس کیلئے عہدیداروں کو بھی مقرر کیا گیا ۔ بی آرایس دور حکومت میں 8 سال کے دوران ایک بھی راشن کارڈ نہیں دیا اور اسی طرح راشن کارڈ جن افراد کے پاس نہیں تھا ان افراد کو قرض حاصل کیا گیا تو ان کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے ان کے بھی قرضہ جات معاف کردئیے جائیں گے ۔ بی آرایس قائدین کی جانب سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ سوسائٹی بینک کوڈ لنک نہ ہونے کی وجہ سے قرض حاصل نہ ہونے کی صورت میں اس کے حل کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اب تک 20 لاکھ خاندانوں کو قرض معاف کیا گیا جو 10 سالوں میں نہ ہونے والا کام جو 6ماہ کے دوران کیا گیا ۔ کانگریس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بی آرایس پارٹی کانگریس پارٹی پر الزامات عائد کررہی ہے لہذا عوام کو اس بات سے واقف کرانے کی سخت ضرورت ہے ۔ کانگریس کارکن گھر گھر پہنچ کر عوام کو اس بارے میں واقف کرا رہے ہیں ہریش رائو کو ہمت ہے تو اپنے کئے گئے اعلان کے تحت فوری استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔