کے ٹی آر اور جگن کی ملاقات کے اے پی کے خلاف سازشوں کا آغاز : تلگویشم

   

حیدرآباد /8 مارچ ( این ایس ایس ) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے صدر ایل رمنا اور اس پارٹی کے ایک سینئیر لیڈر آر چندر شیکھر ریڈی نے جمعہ کو الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس کے کارگذار صدر اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر جگن موہن ریڈی کے مابین ملاقات و بات چیت کے بعد آندھراپردیش میں تلگو دیشم حکومت کے خلاف سازشیں شروع ہوگئی ہیں۔ چندرا بابو نائیڈو حکومت کو بدنام کرنے کیلئے جگن ہر قسم کی کوشش میں ملوث ہوگئے ہیں ۔ رمنا اور چندر شیکھر ریڈی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا اصل مقصد آندھراپردیش کو غیر مستحکم کرنا ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس 100 کروڑ روپئے خرچ کرتے ہوئے اقتدار پر فائز ہوئی ہے ۔