کے ٹی آر بھی والد کے نقش قدم پر !۔ مسلمانوں کے پروگرامس سے مسلسل دوری

   

حیدرآباد 19 اگست ( سیاست نیوز ) جس طرح چیف منسٹر کے سی آر نے مسلمانوں کے پروگرامس سے بتدریج دوری اختیار کی ہوئی تھی ایسا لگتا ہے کہ ریاستی وزیر کے ٹی آر بھی اپنے والد کے نقش قدم ہحیں اور خود کو اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے پروگرامس سے دور رکھے ہوئے ہیں جس سے مسلمانوں خاص طور پر ٹی آر ایس اقلیتی قائدین میں مایوسی اور بے چینی ہے ۔ کے ٹی آر نے آج اسٹیل برج کا افتتاح کیا ۔ شہر میں موجودگی کے باوجود ایل بی اسٹیڈیم میں اقلیتوں کی صد فیصد امدادی چیکس تقسیم کی تقریب میں شرکت نہیں کی جبکہ انہیں پہلے ہی دعوت دی گئی تھی لیکن انہوں نے پروگرام سے دوری برقرار رکھی جبکہ اسٹیل برج کی افتتاحی تقریب میں شریک وزیر داخلہ محمد محمود علی ، صدر نشین حج کمیٹی محمد سلیم اور بی آر ایس ارکان اسمبلی نے اقلیتوں سے متعلق پروگرام میں شرکت کی چند دن قبل بی آر ایس اقلیتی قائدین کا اجلاس ہوا تب بھی کے ٹی آر شہر میں تھے پارٹی ورکنگ صدر رہنے کے باوجود بی آر ایس اقلیتی سیل اجلاس سے دور رہے ۔ وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے اقلیتی اجلاس میں شرکت کرکے اقلیتی قائدین کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے مسائل کو سنا اور کئی امور کو چیف منسٹر کے سی آر سے رجوع کرنے کا تیقن دیا ۔ تاہم کے ٹی آر کی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں سے بے عتنائی کو محسوس کیا جارہا ہے اور نوٹ بھی کیا جارہا ہے ۔ کے ٹی آر نے شام میں امریکہ روانگی سے قبل کئی پروگرامس میں شرکت کی اور وقت بھی دیا مگر ایل بی اسٹیڈیم میں پروگرام کیلئے وقت دینا گوارہ نہیں کیا ۔ کے ٹی آر کی یہ روش ریاست بھر میں موضوع بنی ہوئی ہے ۔ ن